تازہ ترین
Home / اہم خبریں / عدالت سے پیشی کے بعد واپس آنے والے دوسگے بھائی کالا پل پر فائرنگ سے جانبحق

عدالت سے پیشی کے بعد واپس آنے والے دوسگے بھائی کالا پل پر فائرنگ سے جانبحق

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی کے علاقے کالا پل پرفائرنگ سے دو سگے بھائی جاںبحق، مقتولین عدالت میں پیشی کے بعد موٹر سائیکل پر واپس آرہے تھے۔ موقع سے 9 ایم ایم گولیوں کے 8 خول ملے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ کالا پل پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سید ساجد حسین شاہ اور سید صابر حسین شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتولین سگے بھائی اور محمود آباد چنیسر گوٹھ کے رہائشی تھے۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر 3 گولیوں کے نشان ہیں۔ مقتولین عدالت میں پیشی کے بعد آرہے تھے جب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے انہیں فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین کے ماضی میں بھی مختلف لوگوں سے جھگڑے رہے ہیں۔ مقتولین اور مخالفین ایک دوسرے پر مقدمات درج کرواتے رہے ہیں۔ واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ مقتولین اور ان کے مخالفین کی مزید معلومات جمع کی جارہی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں سے اس قسم کے واقعات ہورہے ہیں۔ یہ واقعہ کیسے پیش آیا تفصیلات بتائی جائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے