Home / اہم خبریں / میچ فکسنگ پر بات کرنے پر جان سے مارنے کی بھی دھمکیاں ملیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا انکشاف

میچ فکسنگ پر بات کرنے پر جان سے مارنے کی بھی دھمکیاں ملیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا انکشاف

لاہور (سپورٹس ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ میچ فکسنگ پر بات کرنے پر انہیں جان سے مارنے کی بھی دھمکیاں ملیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فکسنگ کے خلاف بولنے پر میرا کیرئیر جلد ختم ہوگیا اور مجھے دھمکیاں ملیں کہ تمھاری بوٹیاں بوٹیاں کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فکسنگ کے خلاف بولنے پر آپ ایک حد تک اوپر جاسکتے ہیں اور فکسنگ کے خلاف بولنے کی وجہ سے ہی میں ہیڈ کوچ نہ بن سکا۔ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ جسٹس قیوم کمیشن میں بھی حقائق چھپائے گئے، سلیم ملک کو ایک اور موقع ملنا چاہیے اور انہیں کرکٹ بورڈ میں بھی نوکری ملنی چاہیے۔ سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ میچ فکسنگ مافیا بہت بڑا ہے جہاں اندر جانے کا راستہ تو ہے نکلنے کا نہیں، کرکٹرز اور مافیا والوں کو سزائیں ہونی چاہییں کیونکہ کرکٹر تو بہت آئے مافیا کی نشاندہی نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: سندھ حکومت نے گلے مل کر عید مبارک دینے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع
https://www.nopnewstv.com/the-sindh-government-has-decided/

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے 6.4 ارب ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری درکار، پی آئی ڈی سی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پارٹنرز اِن ڈویلپمنٹ اینڈ کنسلٹنسی (پی آئی ڈی سی) کی نئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے