Home / اہم خبریں / سندھ حکومت نے گلے مل کر عید مبارک دینے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع

سندھ حکومت نے گلے مل کر عید مبارک دینے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے گلے مل کر عید مبارک دینے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سندھ حکومت نے عید کے لئے بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کرنے پر بھی غور شروع کرتے ہوئے شہریوں کو عید منانے آبائی علاقوں میں نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔اس سلسلے میں صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث لوگوں کو گلے مل کر عید مبارک نہیں دینی چاہیے جبکہ عید نماز کے لئے بڑے اجتماعات پر بھی پابندی ہونی چاہیے۔ ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ عید نماز کے لئے سندھ حکومت ایس او پیز جاری کرے گی۔ انھیں ایس او پیز کے تحت عید نماز اور بڑے اجتماعات ہو سکیں گے۔ عید منانے کے لئے لوگ اپنے آبائی علاقوں میں نہ جائیں۔ جو لوگ جہاں ہیں وہ وہیں عید منائیں۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں سحری کے وقت غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام الناس کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے۔ رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر
https://www.nopnewstv.com/unannounced-load-shedding-in/

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے