تازہ ترین
Home / اہم خبریں / تحقیقی و تعلیمی اداروں اور صنعتوں کے مابین تعلق مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، سلیم الزماں صدر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری

تحقیقی و تعلیمی اداروں اور صنعتوں کے مابین تعلق مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، سلیم الزماں صدر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر سلیم الزماں نے کہا ہے کہ سائنسی تحقیق اور صنعتوں کے مابین تعلق مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ، اس کے لیے جامعات اور تکنیکی تربیتی اداروں کے ساتھ مل کر تربیتی اور تحقیقی منصوبوں پر کام کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔ کاٹی کے زیر اہتمام صنعتوں کے لیے تحقیقی سرگرمیوں کی اہمیت کے موضوع پر منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقعے پر کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے لنکیج ود اکیڈیمک انسٹی ٹیوٹس اینڈ گورنمنٹ ریلیٹڈ ڈپارٹمنٹ احتشام الدین، چیئرمین و سی ای او کائٹ زبیر چھایا ، نائب صدر نگہت اعوان، ماہین سلمان، ڈی جی نیوٹیک ایئر وائس مارشل رانا انیس، چیئرمین سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈاکٹر مسرور شیخ، صدر آئی او بی ایم طالب سید کریم، سی او امن ٹیک علی ظفر ، ایڈیٹر دنیا فورم مصطفی حبیب اور دیگر نے خطاب بھی اظہار خیال کیا۔ صدر کاٹی سلیم الزماں نے کہاکہ صنعتوں کو پیداواری لاگت میں کمی اور تربیت یافتہ افرادی قوت کے لیے صنعتی اور تحقیقی شعبے کے مابین مضبوط رشتے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اپنےسرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر کے وژن کی روشنی میں کاٹی صںعتی تحقیقی اور عملی تربیت کے تمام بڑے اداروں کو ایک پلیٹ فورم پر لے آئی ہے ہمیں امید ہے کہ ہم اس حوالے سے جامع حکمت عملی بنانے میں کامیاب رہیں گے۔ زبیر چھایا نے کہا کہ تنکینکی تربیت کے اداروں کے نصاب کو جدید وقت کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے مسلسل صنعتی ضروریات اور بدلتی ٹیکنالوجی پر نظر رکھنا ضروری ہے، اس کے لیے صںعت کاروں اور ٹیکنیکل ٹریننگ کے اداروں کو مابین مستقبل بنیادوں پر اشتراک عمل کا طریقہ کاربنانے کی ضرورت ہے۔ احتشام الدین نے کہا کہ ایک جانب ہمیں ملک میں بے روزگاری نظر آتی ہے جب کہ دوسری جانب صنعتوں کو تربیت یافتہ اور ٹیکنالوجی کو سمجھنے والی افرادی قوت کی ضرورت رہتی ہے، اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان دونوں شعبوں کے مابین رابطوں کی کمی اور مشترکہ حکمت عملی کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اسی مقصد کے تحت ملک کے بہترین اداروں کو کاٹی میں ایک ساتھ جمع کیا گیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈاکٹر مسرور شیخ نے کاٹی کی کوششوں کوسراہا اور اجلاس میں دی گئی تجاویز کا خیر مقدم کیا۔ ڈی جی پی سی ایس آئی آر طالب کریم نے صنعتوں اور اکیڈیمیا کے مابین تعاون کے شعبوں سے متعلق اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر پروین شہناز پروین نے پی سی ایس آئی آر کی خدمات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔  

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے