تازہ ترین
Home / اہم خبریں / یوسف رضا گیلانی کی فتح عوام کی فتح ہے پیپلز پارٹی ایک عوامی پارٹی ہے آصف ذرداری نے جو کہا تھا وہ کر کے دکھایا۔ فیروز خان جمالی

یوسف رضا گیلانی کی فتح عوام کی فتح ہے پیپلز پارٹی ایک عوامی پارٹی ہے آصف ذرداری نے جو کہا تھا وہ کر کے دکھایا۔ فیروز خان جمالی

نوشہرو فیروز (رپورٹ: محمدعلی ملک) سینٹ میں یوسف رضا گیلانی کی تاریخی جیت کی خوشی میں پیپلز پارٹی ضلع نوشہرو فیروز کے صدر فیروز خان جمالی کی طرف سے چنہ شادی ہال میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں امیر بخش راجپر، غضنفر علی راجپر، میر نادر علی چانڈیو، خان محمد اعوان، نواب خان مری، دوست علی سولنگی، سہیل اختر عباسی، شمن علی چانڈیو، غلام سرور مری، غلام قادر جلبانی، عدیل گل عمرانی و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس موقع پر ضلعی صدر کی طرف سے مٹھائی تقسیم کی گئی جبکہ فیروز خان جمالی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی فتح عوام کی فتح ہے پیپلز پارٹی ایک عوامی پارٹی ہے آصف ذرداری نے جو کہا تھا وہ کر کے دکھایا اب اگر عمران خان کو شرم ہو تو وہ اپنا وزیراعظم کا عہدہ خود بخود چھوڑ دیں ورنہ اب ملک کی عوام اس سلیکٹ وزیراعظم سے تنگ آچکی ہے زبردستی انکو عہدے سے اتاریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے