تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بھارت میں خود کشی کرنے والی عائشہ کا خط سامنے آگیا، تہلکہ خیز انکشافات

بھارت میں خود کشی کرنے والی عائشہ کا خط سامنے آگیا، تہلکہ خیز انکشافات

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہر احمد آباد کے وٹو کی رہائشی 23 ساالہ عائشہ نے گزشتہ ہفتے خود کشی کرلی تھی، خود کشی سے قبل اس نے ایک ویڈیو بھی بنائی تھی جس پر سوشل میڈیا پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی، بعد ازاں پولیس نے عائشہ کے شوہر عارف خان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق احمد آباد کی رہائشی عائشہ خود کشی کیس میں پولیس نے شوہر عارف خان کو میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرکے تین دنوں کی تحویل لے کر پوچھ گچھ کی اور آج عارف خان کو جیل بھیج دیا گیا۔ کیس کی سماعت احمد آباد کی میٹرو پولیٹن عدالت میں ہوئی جہاں عائشہ کے شوہر عارف خان کو تین دن کے ریمانڈ کے بعد دوبارہ آج عدالت میں پیش کیا گیا، دوران سماعت عائشہ کے وکیل اور ان کے اہلخانہ کو عائشہ کا لکھا ہوا ایک خط بھی دستیاب ہوا جو اس کیس میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ پولس کی تحقیقات کے دوران عائشہ کے شوہر عارف کا موبائل فون پولیس کو برآمد ہوا ہے جس میں 72 منٹ کی کال ریکارڈنگ بھی موجود ہے جس سے عائشہ نے مرنے سے قبل عارف سے بات چیت کی تھی جس میں عارف نے عائشہ سے کہا تھا کہ’ مرنا ہے تو مرجا اور مجھے ویڈیو بھیج دینا’۔ اس تعلق سے عائشہ کی پیروی کرنے والے وکیل ظفر خان پٹھان نے کہا کہ’ آج میٹرو پولیٹن کورٹ میں عارف کی ریمانڈ کی میعاد مکمل ہونے کے بعد عارف کو پیش کیا گیا تھا، اس موقع پر پولس نے عارف کو مزید ریمانڈ میں رکھنے کا مطالبہ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے عارف کو مزید تحقیقات کے لیے جیل بھیج دیا گیا’۔ انہوں نے کہا کہ ‘ ہمیں عائشہ کے ہاتھوں لکھا ہوا ایک خط بھی ملا ہے جس میں عائشہ نے اپنے شوہر عارف سے کہا ہے کہ میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں، تم نے مجھ پرغلط الزام لگایا، میرا نام کسی غیر کے ساتھ جوڑا، مجھے چار چار دنوں تک بھوکا رکھا، مجھے پریشان کیا، جو میں نے نہیں کیا اس کی مجھے سزا دی’۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے