Home / اہم خبریں / ترقی پذیر ممالک میں کورونا ویکسین کی عدم دستیابی سے وائرس دوبارہ پھیلنے کا خطرہ رہے گا۔ پاکستان

ترقی پذیر ممالک میں کورونا ویکسین کی عدم دستیابی سے وائرس دوبارہ پھیلنے کا خطرہ رہے گا۔ پاکستان

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں کورونا ویکسین کی عدم دستیابی سے وائرس دوبارہ پھیلنے کا خطرہ رہے گا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 واں غیر رسمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ دسمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کورونا وائرس سے متعلق ہنگامی اجلاس بلایا۔ کورونا سے متعلق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ہنگامی اقدامات لائق تحسین ہیں۔ منیر اکرم نے کہا کہ اقوام متحدہ کو غیر معمولی حالات میں کام کرنے کا چیلنج ہے۔ کووڈ-19 وبا معاشرتی، معاشی او انسانیت سوز بحران کے طور پر سامنے آرہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وبا نے غریب ترین اور انتہائی کمزور لوگوں اور ممالک کو غیر متناسب متاثر کیا۔ کورونا نے تقریباً 100 ملین افراد کو انتہائی غربت کی طرف دھکیل دیا ہے۔ کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں لاکھوں ملازمتوں کا نقصان ہوا۔ مستقل مندوب نے کہا کہ کورونا کے خلاف صحت اور معاشی بحران سے بازآوری اقدامات پر متفق ہونا ضروری ہے۔ نسل پرستی اور عدم مساوات کی لعنت کو دور کرنے کے لیے بھرپور کوشش کرنی چاہیے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے