Home / اہم خبریں / سندھ حکومت وفاق کے ہر فیصلے پر مخالفت برائے مخالفت ہی کرتی ہے۔ پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال احمد غفار

سندھ حکومت وفاق کے ہر فیصلے پر مخالفت برائے مخالفت ہی کرتی ہے۔ پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال احمد غفار

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بلال احمد غفار نے کہا کہ سندھ حکومت وفاق کے ہر فیصلے پر مخالفت برائے مخالفت ہی کرتی ہے کرپشن میں لت پت پی پی رہنماؤں نے عوام کی صحت پر بھی سیاست کرنا شروع کردی ہے چین نے کرونا ویکسین کی کھیپ بطور تحفہ پاکستان کو دی سندھ حکومت نے کرونا کی صورتحال میں عوام کو راشن تک سے محروم رکھا انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے نادان ترجمان کے پیٹرول کی قیمتوں پر بیانات ان کی قابلیت پر سوالیہ نشان ہے پیٹرول کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں سے کیا جاتا ہے شفاف سینٹ الیکشن کیلئے شو آف ہینڈ کی قانون سازی کی جارہی ہے پی پی شو آف ہینڈ کی مخالفت کا شوق پورا کرلے،ماضی میں سینٹ الیکشن سے قبل ضمیر کی منڈیاں لگتی ہیں تحریک انصاف کی حکومت شفاف الیکشن کے لیے کسی ضمیر کی منڈی نہیں لگنے دے گی بلال غفار نے مزید کہا کہ جو غریب عوام کے پینشن کا پیسا تک کھاجائیں ان کے منہ سے عوامی مفاد کی باتیں زیب نہیں دیتیں سندھ حکومت کے وزراء باتیں 13 سالوں سے سندھ میں اندھیر نگری کس نے مچائی سندھ میں10 سالوں سے 100 سے زائد سرکاری ٹیوب ویلیز خراب ہیں ٹیوب ویلیز کی ابتر صورتحال سے زرعی شعبہ متاثر ہورہا ہے پی پی کے وزراء بتائیں ٹیوب ویلز کے ملازمین کو کس مد میں تنخواہیں دی جارہی ہیں سندھ حکومت کو آئینہ دکھایا جائے تو وزراء کی چیخیں نکلتی ہیں، ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے خریدی گئی گاڑیاں حیدرآباد کے ورک شاپ میں دھوپ میں گل سڑ رہی ہیں صوبائی وزراء 80 کروڑ کی گاڑیوں کا حساب دیں سندھ حکومت کا سارا وقت وفاق پر تنقید کرکے گزرتا ہےوزراء سے عوام کو جواب دینے سے گریز کرتے ہیں انہوں نے کہا عوام کے پیسوں کو سندھ حکومت 13 سالوں سے اپنی کرپشن کی نظر کرتی آئی ہے سندھ کے عوام کو جلد پی پی سے چھٹکارہ دلائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی ایف ایف نے انڈر-17 چیمپئن شپ کے ساتھ ملکی فٹ بال کی بحالی کا آغاز کر دیا

لاہور، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف)کے زیرِ اہتمام نیشنل انڈر-17 چیمپئن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے