تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ حکومت منافع خوروں کو حکومتی نرخوں پابند کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ۔ رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر

سندھ حکومت منافع خوروں کو حکومتی نرخوں پابند کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ۔ رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے کہا کہ شہر میں مصنوعی مہنگائی کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے سندھ حکومت منافع خوروں کو حکومتی ریٹ لسٹ کی پابند کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے شہر کے کئی علاقوں میں اشیاء خرد و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، ریاض حیدر نے میڈٖیا سیل سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا عوام مصنوعی مہنگائی سے شدید اذیت میں مبتلاء ہے سبزیوں، پھلوں اور دودھ کی قیمتوں میں من مانے اضافے پر مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاطر خواہ کاروائی نظر نہیں آرہی ہے مہنگائی پر کنٹرول کرنا ڈپٹی کمشنرز کی ذمہ داری ہے مگر سندھ حکومت کے ڈپٹی کمشنرز رشوت کے عوض مصنوعی مہنگائی کو عروج پر پہنچانے میں مددگار ثابت ہورہے ہیں کمشنرز کی پرائس کنٹرول کمیٹیاں برائے نام اور غیر فعال ہیں سندھ حکومت کی نیت میں نہیں ہے کہ صوبے میں مصنوعی مہنگائی کو کم کیا جائے سندھ حکومت مصنوعی مہنگائی کے ذریعے عوام کو وفاقی حکومت کی جانب سے گمراہ کرنا چاہتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ عوام جانتے ہیں صوبے میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی ذمہ دار وفاقی حکومت نہیں بلکہ صوبائی حکومت ہوتی ہے لہذا سندھ حکومت کو واضح بتادیں کہ آپ کے وزراء کا لولی پاپ اب نہیں بکنے والا، صوبائی وزراء وفاق پر تنقید کے بجائے اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں شہر میں دکاندار عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں سندھ حکومت اپنا قبلہ درست کرلے عوام کو اذیت دینے والوں کے ظلم پر خاموش نہیں رہیں گے، سپریم کورٹ شہر میں مصنوعی مہنگائی کیخلاف نوٹس لے انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کو سندھ حکومت سے جلد چھٹکارہ دلائیں گے عوام کو مزید مصنوعی مہنگائی کے بوھ تلے نہیں دبنے دیا جائیگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے