تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پی ایس 88 کا ضمنی الیکشن ضلع ملیر کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔ علامہ رضی حسینی امیر کراچی تحریک لبیک پاکستان

پی ایس 88 کا ضمنی الیکشن ضلع ملیر کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔ علامہ رضی حسینی امیر کراچی تحریک لبیک پاکستان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے امیر علامہ رضی حسینی نے ضلع ملیر سے آئے ہوئے ایک وفد سے ملاقات میں کہا کہ پی ایس 88 کا ضمنی الیکشن ضلع ملیر کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔ کیوںکہ ضلع ملیر میں آج تک ایک ہی جماعت بزور طاقت ووٹ حاصل کرتی آئی ہے۔ اور اب اسکا راج ختم ہونے کو ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 16 فروری کو اہلیان پی ایس 88 ضلع ملیر میں كرپشن کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں گے کیوںکہ گزشتہ ادوار میں ضلع ملیر میں كرپشن اور نااہلی کا بازار گرم تھا جو تحریک لبیک کی عوام میں پزیرائی کے بعد خطرے میں پڑ گیا ہے۔ مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک بارشوں سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال میں اس وقت اہل ملیر کے ساتھ کھڑی ہونے والی واحد جماعت تھی۔ جب تمام جماعتیں زمین سے غائب ہوگئی تھیں۔ ہمارے کارکنان نے ملیر کی عوام کو کل بھی تنہا نہیں چھوڑا تھا آئندہ بھی ہر مشکل وقت میں اہل ملیر کے ساتھ کھڑے نظر آئیں گے کیوںکہ تحریک لبیک پاکستان اہل ملیر کی نمائندہ جماعت بن چکی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے