Home/اہم خبریں/میرپورخاص ہاٸیکورٹ بینچ کا قیام ناگزیر ہوچکا، پسماندہ ترین ڈویژن کی غریب عوام کا آٸینی حق ہے جسے ہم لیکر رہیں گے۔ ایڈوکیٹ میر پرویز اختر تالپور
میرپورخاص ہاٸیکورٹ بینچ کا قیام ناگزیر ہوچکا، پسماندہ ترین ڈویژن کی غریب عوام کا آٸینی حق ہے جسے ہم لیکر رہیں گے۔ ایڈوکیٹ میر پرویز اختر تالپور
میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص ضلعی عدالت کے احاطے میں ہاٸیکورٹ بینچ کے قیام کی تاریخی جدوجہد کا تسلسل گیارہویں ہفتے بھی جاری۔ ہفتہ وار احتجاج کے گیارہویں جمعے کیمپ میں صدر ضلعی بار ایسوسی ایشن ایڈوکیٹ میر پرویز اختر تالپور، ناٸب صدر ایڈوکیٹ آصف چوہدری، جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ مسعود لغاری، ایڈوکیٹ شیر محمد وسان، ایڈوکیٹ ابوالحسن نندانی، ایڈوکیٹ غلام حسین ملانو، ایڈوکیٹ ڈی کے مالہی، ایڈوکیٹ منومل میگھواڑ، ایڈوکیٹ قاٸم کاشف پہوڑ، ایڈوکیٹ پیر جھنڈل شاہ، ایڈوکیٹ علی حسن چانڈیو، ایڈوکیٹ فیاض لغاری، خاتون ایڈوکیٹ نصرت میانو، متحرک و سرگرم معروف ایڈوکیٹ شوکت راہموں، ایڈوکیٹ محمد ہاشم شر اور ان کی کاوشوں سے دیگر میڈیا نماٸندگان، ایوان صحافت کی کوٸیک رسپانس میڈیا ٹیم کے انچارج نامور صحافی فلک شیر اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر بار کے معزز صدر میر پرویز اختر تالپور سمیت دیگر وکلاء نے کہا کہ ڈویژن میں ہاٸیکورٹ بینچ کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے اور پسماندہ ترین ڈویژن کی غریب عوام کا آٸینی حق ہے جسے ہم لے کر رہیں گے، صوباٸی و وفاقی حکومت کا اس پسماندہ ڈویژن کی غریب عوام کو انصاف ان کی دہلیز تک پہنچانے کا عملی وعدہ فوری پورا کرنا چاہیے۔