نوشہرو فیروز (رپورٹ: محمد علی ملک) بہادر خاتون کی بھرے بازار میں پولیس اہلکار کو چھترول ڈی ایس پی اعجاز میمن نے پولیس اہلکار کو عورت سے دست درازی کرنے پر لاک اپ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروز کے شہر مٹھیانی میں ایک بہادر عورت مسمات اربیلی چانڈیو نے بھرے بازار میں موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار کی چھترول کردی مزکورہ عورت جو کہ مٹھیانی کی ہسپتال کالونی کی رہائشی نے مبینہ دست درازی کرنے پر پولیس اہکار صالح ملک کو بھرے بازار میں تھپڑوں سے نوازا اور موٹرسائیکل سے گھسیٹا جس پر موقع پر موجود افراد نے بیچ بچاؤ کروایا
اس موقع پر مسمات اربیلی چانڈیو کا کہنا تھا کہ میں گھر جارہی تھی کہ مزکورہ اہلکار نے میرے برقعے میں ہاتھ ڈالا اور دست درازی کی کوشش کی جس پر میں نے اس کا پیچھا کیا اور یہاں پہنچی ہوں میں اس بیغیرت کو چھوڑوں گی نہیں واقعہ کی اطلاع پر ڈی ایس پی مورو اعجاز میمن نے مزکورہ پولیس اہلکار کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کرکے لاک اپ کردیا ہے۔