Home / اہم خبریں / قومی شاہراہ مورو پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم، خاتون شدید زخمی، نواب شاہ منتقل

قومی شاہراہ مورو پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم، خاتون شدید زخمی، نواب شاہ منتقل

نوشہرو فیروز (رپورٹ: محمد علی ملک) مورو قومی شاہراہ پر درس تھانے کی حدود ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم، خاتون شدید زخمی، نواب شاہ منتقل، تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروز کے شہر مورو کے قریب قومی شاہراہ پر درس تھانے کی حدود میں تیز رفتار موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی

میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار مرد و خاتون زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خاتون کزبانو زوجہ اسماعیل بودلو شدید زخمی ہوگئی جس کی دونوں ٹانگیں ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آنے سے بری طرح کچلی گئیں ہیں، زخمیوں کو ایمبولینس نا ملنے پر لوڈر رکشہ پر مورو ہسپتال لیجایا گیا جہاں مسمات کزبانو کو تشویشناک حالت میں نواب شاہ ریفر کر دیا گیا ہے موٹرسائیکل سواروں خاتون و مرد کا تعلق مورو کے قریب گاؤں بودلو سے بتایا جاتا ہے پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لے لیا ہے جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے