تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی کے غریب اور مزدور پیشہ عوام کے ساتھ پولیس گردی کا نوٹس لیا جائے۔ عبدالحاکم قائد رہنما پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی

کراچی کے غریب اور مزدور پیشہ عوام کے ساتھ پولیس گردی کا نوٹس لیا جائے۔ عبدالحاکم قائد رہنما پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ کراچی کے غریب اور مزدور پیشہ عوام کے ساتھ پولیس گردی کا نوٹس لیا جائے۔ پولیس غریب تعمیراتی مزدوروں اور ریڑھی بانوں کے ساتھ مجرموں جیسا برتاؤ بند کیا جائے۔ لاک ڈاؤن کی آڑ میں گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں ریڑھی بانوں سے رشوت وصولی اور کلری تھانے کی حدود میں درجنوں تعمیراتی مزدوروں کی گرفتاری، ایف آئی ارز کا اندراج اور رہائی کے لئے دس دس ہزار رشوت وصولی کے واقعات ظلم ہیں۔ لاک ڈاؤن میں محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں نے جو رشوت خوری، بھتہ خوری اور من مانی کا جو بازار گرم کر دیا ہے، اسے ختم کیا جائے۔ پولیس اہلکاروں کی اکثریت ماسک اور دیگر احتیاطی تدابیر کے بغیر گھوم رہی ہے، وہ عوام کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کیسے کروائے گی؟ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں پاسبان کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے پولیس گردی کے خلاف پاسبان ہیلپ لائن  پر موصول ہونے والی شکایتوں کے رد عمل میں صوبائی حکومت اور اعلی پولیس حکام کی توجہ اس جانب دلاتے ہوئے کہا کہ وائرس کی تباہ کاریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کئے جانے والے لاک ڈاؤن کو پولیس نے عوام کے لئے کالے پانی کی سزا بنا دیا ہے۔ کراچی کی بہت بڑی آبادی مزدور طبقہ پر مشتمل ہے جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے کھانے کمانے سے محروم ہیں، ایسے میں کراچی پولیس کی جانب سے عوام کو مارپیٹ، تشدد، گرفتاریاں اور مقدمات کا اندراج انتہائی افسوسناک ہے۔ لاک ڈاؤن ڈیوٹی کے دوران پولیس اہلکاروں کو سرکاری طور پر کھانا فراہم کیا جائے تاکہ و ہ ریڑھیوں پر بریانی فروخت کرنے والوں سے بریانی ہتھیانے سے باز رہیں۔ پولیس کی رشوت اور بھتہ خوری کے نتیجے میں سبزی و پھل فروش اور دوکاندار اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں۔ پاسبان کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے صوبائی حکومت اور انتظامیہ سے درخواست کی کہ فوری اس جانب توجہ دے کر شہریوں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کوغریب عوام کو ہراساں کرنے اور رشوت خوری سے روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: متاثرین کورونا کی امداد کیلئے کاروباری ادارے بھی میدان میں اتر آئے۔ جنرل پٹرولیم نے دروش اور چترال کے مستری خانوں میں کام کرنے والے غریب لوگوں میں امدادی سامان تقسیم کیا
https://www.nopnewstv.com/corona-virus-has…-the-whole-world/

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے