تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میونسپل کارپوریشن اور سجاس باہمی مشاورت کے ساتھ شہر میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ مشترکہ اعلامیہ

کراچی میونسپل کارپوریشن اور سجاس باہمی مشاورت کے ساتھ شہر میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ مشترکہ اعلامیہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی میونسپل کارپوریشن اور سجاس باہمی مشاورت کے ساتھ شہر میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ کے ایم سی کے پاس موجود کھیلوں کی سہولت سب کے لئے ہے، کشمیر اسپورٹس کمپلیکس اور لانڈھی اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کی سرگرمیاں جلد بحال ہونگی۔ پہلے مرحلے میں 19 سے 23 مارچ ہفتہ اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے سات رکنی وفد نے صدر آصف خان کی قیادت میں ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ سجاس کے وفد میں سیکریٹری اصغر عظیم، سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان، نائب صدر محمود ریاض، سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد، مجلس عاملہ کے ارکان فیضان لاکھانی اور شاہد انصاری شامل تھے، ملاقات کے دوران شہر قائد میں کے ایم سی کے تحت کھیلوں کی سرگرمیوں اور کے ایم سی کے مختلف اسپورٹس کمپلیکس کی بحالی سمیت مختلف کھیل کے حوالے سے محکمہ جاتی ٹیم کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر سیکریٹری سجاس اصغر عظیم نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو سجاس کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا ان کا کہنا تھا کہ مختصر وقت میں محدود وسائل کے ساتھ کراچی میونسپل کارپوریشن جس طرح اسپورٹس پر توجہ دے رہا ہے وہ دیگر اداروں کے لئے ایک مثال ہے، صدر آصف خان کا کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کی سرپرستی میں کے ایم سی نے جس طرح کھیلوں کی بحالی کا بیڑہ اٹھایا ہے وہ قابل ستائش ہے، کے ایم سی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے، ملاقات کے دوران ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ سجاس کا کھیلوں کے فروغ کے ساتھ اپنی برادری کی خدمت کرنا درحقیقت انسانیت کی خدمت ہے۔ سجاس کے ساتھ باہمی مشاورت سے کراچی میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے، کے ایم سی کا محکمہ کھیل و ثقافت سجاس کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے گا، کشمیر اسپورٹس کمپلیکس کو ایک بار پھر کھیلوں کا مرکز بنانے کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ جلد لانڈھی اسپورٹس کمپلیکس کے دروازے کھلاڑیوں اور شہریوں کے لئے کھول دیئے جائیں گے، کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز یوم پاکستان پر اسپورٹس فیسٹیول اور پھولوں کی نمائش سے کر رہے ہیں۔ 19 مارچ سے 23 مارچ تک جاری رہنے والے اسپورٹس فیسٹول کے دوران کرکٹ اور ہاکی سمیت دیگر کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ باغ ابن قاسم میں لگنے والی گل داؤدی نمائش شہر کے پرامن، ہنستا کھیلتا روشن کراچی کے تصور کو اجاگر کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے