تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی اسکول اینڈ کالجز گیمز 21۔2020 اختتام پذیر ہوگئے

کراچی اسکول اینڈ کالجز گیمز 21۔2020 اختتام پذیر ہوگئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی اسکول اینڈ کالجز گیمز 21۔2020 اختتام پذیر ہوگئے تفصیلات کے مطابق پاکستان اسکول اسپورٹس اولمپک انٹر کالجیٹ اے لیولز بوائز اینڈ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ 21۔2020 کا اختتام ہوگیا، گرلز کی کیٹیگری میں نکسز کالج باسکٹ بال گرلز کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دی سٹی اسکول پی ایف چیپٹر گرلز باسکٹ بال ٹیم کو فائنل میچ میں شکست دیکر فتح اپنے نام کرلی۔ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی سیدہ آمنہ رضا نکسر کالج سے قرار پائیں جبکہ بوائز کی کیٹگری میں نکسر کالج باسکٹ بال بوائز کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سیپٹر کالج باسکٹ بال بوائز کی ٹیم کو فائنل میچ میں شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی۔ بوائز کی کیٹگری میں ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حارث خان کو ملا۔ ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی مس سیما عرفان پرنسپل آف دی سٹی سکول پی ایف چیپٹر، گیسٹ آف آنر فیض الحسن ہیڈ آف کارپوریٹ سیلز ڈیپارٹمنٹ جوبلی لائف انشورنس، جنرل سیکریٹری محمد ریاض پاکستان اسپورٹس اولمپیک، وسیم الرحمان ڈائریکٹر اسپورٹس نکسرکالج، ارسلان خان ہیڈ آف اسپورٹس سیپٹر کالج، طارق حسینی ہیڈ آف ریفری پینل جبکہ اس موقع پر سید وقاص اسسٹنٹ پاکستان اسکول اسپورٹس اولمپک بھی موجود تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے