کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) بیت السلام کے ایک نمائندہ وفد کی گزشتہ روز صدراسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹرعارف علوی سے ملاقات ہوئی ۔ صدر محترم نے بیت السلام کی عمومی خدمات اور کورونا وائرس کی وجہ سے خصوصی خدمات کو بہت سراہا، وفد نے انہیں بتایا بیت السلام سفید پوش گھرانوں کے 17 لاکھ سے زیادہ افراد تک راشن، تیار کھانا اور روٹی پہنچا چکا ہے۔ اور یومیہ 1 لاکھ 35 ہزار روٹیاں مستحق افراد کو ان کے گھر تک پہنچائی جا رہی ہیں۔ بیت السلام کے وفد کے لیے یہ امر خوش گوار حیرت کا باعث رہا کہ صدر محترم پہلے سے بھی بیت السلام کی خدمات خصوصا کورونا وائرس کی وجہ سے متاثرین کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ تھے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: ملک کی تمام تر معیشت و ریونیو زراعت کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہے جعلی ادویات بیچنے والے سے ہرگز رعایت نہیں برتی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور
https://www.nopnewstv.com/the-entire-economy-and-revenue-of/