Home / اہم خبریں / کیا اپوزیشن وزیراعلٰی بلوچستان کو ہٹا دینے کی پوزیشن میں ہے؟

کیا اپوزیشن وزیراعلٰی بلوچستان کو ہٹا دینے کی پوزیشن میں ہے؟

کوئٹہ (رپورٹ: ہما بیگم) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کیخلاف اپوزیشن ارکان نے عدم اعتماد کی تحریک بلوچستان اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا رکھی ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی، پختون خواہ ملی عوامی پارٹی، جمعیت علمائے اسلام کے ارکان اسمبلی کے مطابق وزیراعلیٰ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کیلئے اپوزیشن نے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔

عدم اعتماد کی تحریک، بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی، اختر لانگو، حمل کلمتی، احمد نواز بلوچ، اکبر مینگل، شکیلہ نوید دہوار، رحیم مینگل، ٹائٹس جانسن، جمعیت علما اسلام کے پارلیمانی لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ، اصغر ترین، مکھی شام لعل، عزیز اللہ آغا، یونس عزیز زہری، زابد ریکی، پشتونخوا میپ کے نصر اللہ زیری کے دستخطوں سے جمع کرائی جانیوالی عدم اعتماد کی تحریک میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 3 سال میں جام کمال خان کی خراب حکمرانی کے باعث بلوچستان میں شدید مایوسی، بدامنی، بیروزگاری اور اداروں کی کارکردگی شدید متاثر ہوئی ہے۔ تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد نصیرشاہوانی کے مطابق بلوچستان میں زیادتیوں کے پہاڑ توڑ دیئے گئے۔ ہم نے چار نکات پر مشتمل تحریک عدم اعتماد تیار کی ہے اور ہمیں وزیر اعلی کو ہٹانے کے لئے مطلوبہ ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے