کراچی (پریس ریلیز) تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ پاکستان صوبہ سندھ کے امیر علامہ غلام غوث بغدادی رضوی نے امیر کراچی مفتی قاسم فخری، ناظم اعلیٰ سندھ صوفی یحیی قادری، ناظم اعلیٰ کراچی سید جیلان شاہ، نائب ناظم علامہ غلام یاسین اور ضلعی اورحلقہ ذمہ داران کے ہمراہ شہداء کے گھروں پر حاضری دی اور لواحقین اور شہداء کے بچوں سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ناموس رسالت ﷺ کا خون ضرور رنگ لائے گا، محبوب اکرم ﷺ کے نام پاک پر حاصل کیے گئے ملک میں آپ ﷺ کی عزت و ناموس پر پہرہ جرم بنا دیا گیا، انہوں نے کہا کہ طاقت کے نشے میں دھت حاکموں نے دن دیہاڑے لاشیں گرائیں، دو سے تین روز کے عرصے میں صرف شہر کراچی میں 7 بھائیوں کو شہید کر دیا گیا، انہوں نے کہا ہمارے امیر محترم فرما کر گئے ہیں کہ ایک دن بڑی عدالت ضرور لگنی ہے جسمیں ہر مظلوم کو پورا حق دیا جائے گا، اس موقع پر امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری نے کہا حکمران سمجھے تھے کہ گولیوں کی بوچھاڑ ناموس رسالت کے متوالوں کو پیچھے ہٹا دے گی لیکن الحمد للہ رب العالمین آج اگر کراچی کو ہی دیکھ لیں تو کراچی میں تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ پاکستان پہلے سے بڑھ کر میدان ِ عمل میں موجود ہے اور حضور علیہ السلام کی عزت و ناموس کی یہ تحریک ان شاء اللہ تعالیٰ بڑھتی ہی چلی جائے گی۔