Home / اہم خبریں / آل کراچی ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 23 فروری کو سجاس کرکٹ الیون اور میٹرو کرکٹ کلب کے مابین میچ سے ہوگا

آل کراچی ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 23 فروری کو سجاس کرکٹ الیون اور میٹرو کرکٹ کلب کے مابین میچ سے ہوگا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کشمیرڈے کے حوالے سے پروفیشنل یوتھ فاؤنڈیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام آل کراچی ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 23 فروری کو کے ایم سی کرکٹ گراؤنڈ ایسٹرن اسٹار میں سجاس کرکٹ الیون اور میٹرو کرکٹ کلب کے مابین میچ سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے نمایاں کلب حصہ لے رہے ہیں۔ اس ضمن میں آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ٹیم کے تمام کپتان، آرگنائزرز اور آفیشل نے شرکت کی اور اس موقع پر پروفیشنل یوتھ فاؤنڈیشن آف پاکستان کے صدر محمد عمر خان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ منعقد کروانے کا مقصد کلب لیول کی ٹیموں کی حوصلہ افزائی ہے۔ ہمارا مشن مستقبل میں یوتھ کے لیئے اچھے اور معیاری ایونٹس کا انعقاد کروانا اور نئے ٹیلنٹ کوسپورٹ کرنا ہے۔ اس موقع پر پروفیشنل یوتھ فاؤنڈیشن آف پاکستان کے اسپورٹس ڈائرکٹراختر خان ٹورنامنٹ منیجر شہزاد علی، مقصود احمد، میڈیا کوآرڈینیٹر کاشف احمد فاروقی، فرحان الدین، امبر نذیر، وسیم الدین، منور احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی ایچ ایف کی کفایت شعاری مہم، عہدیداروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ملک میں جاری کفایت شعاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے