کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی تائی کوانڈو کے زیر اہتمام چار روزہ کراچی اوپن تائی کوانڈو چیمپیئن شپ 2021، 11 فروری سےشروع ہوگی، ایونٹ کے دوران ریفری ریفریشر کورس کا اہتمام بھی کیا گیا ہے، جس میں سندھ بھر سے جونیئر سینئر پلیئرز آفیشلز انٹرنیشنل کوالیفائڈ ریفریز سے تربیت حاصل کریں گے، چیمپیئن شپ میں 14 سال، 17 سال اور 17 سال سے زائد عمر کے کھلاڑی مزکورہ کیٹیگریز میں سندھ بھر کے ڈویژن کے علاوہ لاہور، ملتان، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد کے علاوہ ملک بھر کے دیگر شہروں سے حصہ لیں گے، تائی کوانڈو کراچی کی جانب سے فارم فارمیٹ بنایا گیا ہے جس میں قوائد و ضوابد کے حوالے سے تفصیلات درج ہیں حصہ لینے والی تمام ٹیمیں فارم جمع کرانے کے بعد ایونٹ میں حصہ لینے کی اہل ہونگی، پاکستان تائی کوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل وسیم احمد کی جانب سے ایونٹ کی منظوری جاری ہوچکی ہے، جبکہ ایونٹ کی نگرانی سندھ تائی کوانڈو کرے گی، ایونٹ کو کامیاب بنانے کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کیا جاچکا ہے جس میں چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی بریگیڈیئر ر مظفر الحسن جبکہ آرگنائزنگ سیکریٹری کے فرائض عثمان فراز ادا کریں گے، ایونٹ کے چیف کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سید عاصم ہونگے، جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی میں کامران قریشی، خلدون راجہ، متین عزیز، نور احمد، مس ماجدہ حمید، ثاقب اکرام، اشفاق احمد، سہیل علی ہونگے، میڈیا کوآرڈینیٹر کاشف احمد فاروقی اور محمد وقاص شیخ ہونگے، مختلف کوممیتتئیس میں خرّم، مسرور، سیددق، جاوید، عابد، اسد، کاشف، فرحان، غضنفر، افشاں فاطمہ اور ظفر شامل ہیں۔ چار روزہ ایونٹ میں ریفری ریفریشر کورس کے علاوہ کیڈٹس، جونیئر اور سینئر چیمپیئن شپ کھیلی جائے گی، ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے۔