تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص میں ڈویژنل کمشنر، ڈی آئی جی پولیس اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے پودے لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا

میرپورخاص میں ڈویژنل کمشنر، ڈی آئی جی پولیس اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے پودے لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل کمشنر عبدالوحید شیخ اور ڈی آئی جی پولیس  ذوالفقار لاڑک نے کہا ہے کہ درخت کسی بھی ملک و قوم کے قابل قدر اور اہم قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں درختوں اور پودوں سے انسان معاشی اور معاشرتی فائدے حاصل کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرسبز سندھ پلانٹ فار پاکستان مہم کے محکمہ جنگلات میرپورخاص کی جانب سے شروع ہونے والی شجرکاری مہم کے دوران کمشنر کمپلیکس میں پودے لگاتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ون سید عطااللہ شاہ بخاری، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غوث محمد پٹھان اور دیگر افسران نے بھی پودے لگائے، کمشنر اور ڈی آئی جی نے کہا کہ درخت انسان کے مخلص دوست ہیں درختوں اور پودوں سے دھرتی کا حسن خوبصورت ہوجاتا ہے درختوں سے انسان اور پرندے فائدہ حاصل کرتے ہیں اس لئے معاشرے کے ہر فرد کو شجرکاری مہم کے دوران اپنے گھروں محلوں میں پودے لگا کر مہم کا کامیاب بنانا چاہئے اور ان پودوں کی دیکھ بھال بھی کرنا چاہئے اس موقع ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر محبوب بھٹی نے بتایا کہ شجرکاری مہم کے تحت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپورخاص طارق محمود کھوسو نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں شاہ عبدالطیف گورنمنٹ کالج کے پرنسپل اوصاف احمد نے کالج میں پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا مہم کے دوران ایلیمنٹری کالج کمپری ہینسؤ اسکول اوردیگر مقامات پر بھی پودے لگائے اور مزید پودے لگائے جائیں گے جبکہ میرپورخاص کے مختلف مقامات پر اسٹال بھی لگائے گئے ہیں اس موقع پر رینج فاریسٹ آفیسر احمد خان آفریدی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے