تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان کا ہر جوان کشمیری مسلمانوں کے شانہ بشانہ ہے، پاکستان اور کشمیر کی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی میرپورخاص حاجی نور الہی مغل

پاکستان کا ہر جوان کشمیری مسلمانوں کے شانہ بشانہ ہے، پاکستان اور کشمیر کی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی میرپورخاص حاجی نور الہی مغل

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) خطہ کشمیر دنیا بھر کی بے حسی پر خون کے آنسو رو رہا ہے کشمیری گذشتہ ستر سالوں سے اپنے لاکھوں پیاروں کی قربانیاں دینے کے باوجود آج تک آزادی جیسے بنیادی حق سے محروم ہے مگر عالمی ضمیر سویا ہوا ہے او آئی سی اور اقوام متحدہ خاموش تماشائی کا نمونہ بن چکے ہیں کشمیر کی آزادی کی تحریک کشمیری عوام کی مسلسل جدوجہد اور قربانیوں کے بعد جدوجہد آزادی کشمیر کی تحریک انشاءاللہ کامیاب ہوگی پاکستان کا ہر جوان کشمیری مسلمانوں کے شانہ بشانہ ہے پاکستان اور کشمیر کی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی میرپورخاص حاجی نور الہی مغل نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت منعقدہ استحکام خاندان و یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ناظمہ رضیہ اصلاح الدین شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عورت جوکہ خاندان کی مضبوطی اور استحکام کی بنیاد ہے آج میڈیا کے ذریعے عورت کی عزت و حرمت کو پامال کرکے خاندانی نظام کا شیرازہ بکھیرا جا رہا ہے آزاد اور بے راہ رو میڈیا طلاق و خلع جیسے ناپسندیدہ عمل کو عورت کا بنیادی حق جتا کر میاں بیوی کے پاکیزہ رشتے کو کمزور کرکے خاندانوں اور سماجی و معاسرتی ناچاکیوں میں اضافہ کرہا ہے مغرب کا بنیادی ہدف مسلمانوں کا معاشرتی اور خاندانی نظام ہے مضبوط اور مستحکم اسلامی خاندانی نظام ہی مسلمانوں کی نشاتہ ثانیہ کا مظہر بن سکتا ہے کانفرنس میں کشمیری مسلمانوں پر مظالم پر مبنی وڈیو فلم پروجیکٹر پر دکھائی گئی کاننفرنس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

افتخار الزماں پی سی بی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ: کورنگی فرینڈز کولٹس سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) کورنگی فرینڈز کولٹس نے یاسین کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افتخار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے