Home / اہم خبریں / جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے سترہ رکنی قومی اسکواڈ برقرار

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے سترہ رکنی قومی اسکواڈ برقرار

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے سترہ رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈکا اعلان کردیاہے۔ کراچی ٹیسٹ کے لیے اعلان کردہ 17 رکنی اسکواڈ کوہی دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے برقرار رکھا گیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ 4 فروری سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اب ہیڈ کوچ کی مشاورت سے میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا انتخاب کریں گے۔ سترہ کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں
اوپنرز: عابد علی (سینٹرل پنجاب) اور عمران بٹ (بلوچستان)، مڈل آرڈر بیٹسمین، اظہر علی (سینٹرل پنجاب) بابر اعظم (کپتان، سینٹرل پنجاب) فواد عالم (سندھ) اور سعود شکیل (سندھ) آل راؤنڈرز میں فہیم اشرف (سنٹرل پنجاب) اور محمد نواز (ناردرن)، وکٹ کیپرز میں محمد رضوان (نائب کپتان، خیبر پختونخوا) اور سرفراز احمد (سندھ)، اسپنرز میں نعمان علی (ناردرن) ساجد خان (خیبر پختونخوا) اور یاسر شاہ (بلوچستان)، فاسٹ باؤلرز میں حارث رؤف (ناردرن) حسن علی (سینٹرل پنجاب) شاہین شاہ آفریدی (خیبر پختونخوا) اور تابش خان (سندھ) شامل ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری اطلاعات سندھ کا ایس پی آر اے آفس کا دورہ، صحافیوں کے مسائل اور پیشہ ورانہ تربیت پر تبادلہ خیال

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری اطلاعات سندھ کاشف گلزار شیخ نے سندھ اسمبلی میں سندھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے