تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سعودی عرب میں کورونا سے متعلق افواہیں پھیلانے پر 10 ریال تک جرمانہ اور ایک برس تک قید کی سزا ہوگی

سعودی عرب میں کورونا سے متعلق افواہیں پھیلانے پر 10 ریال تک جرمانہ اور ایک برس تک قید کی سزا ہوگی

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں کورونا سے متعلق افواہیں پھیلانے پر 10 ریال تک جرمانہ اور ایک برس تک قید کی سزا ہوگی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان طلال الشلہوب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مملکت بھر میں متعدد حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں، کورونا وبا سے متعلق غلط معلومات اور افواہیں پھیلانے کی سزا دس لاکھ ریال تک جرمانہ اور ایک برس تک قید ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورس کے اہلکار کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، حالیہ ایام میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا تناسب 72 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ طلال الشلہوب نے خبردار کیا کہ جو شخص بھی سوشل میڈیا پر کورونا وبا کے بارے میں غلط اطلاعات پھیلائے گا یا ان کا تبادلہ کرے گا یا افواہیں جاری کرے گا تو اس کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی غلط افواہیں پھیلانے سے ناصرف عوام میں خوف و ہراس پھیلتا ہے بلکہ یہ ایک طرح سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر آمادہ کرنے والا عمل بھی ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ قید کی سزا کم سے کم ایک برس ہوگی اور زیادہ سے زیادہ پانچ برس تک ہوگی، دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں سزا دگنی ہوگی، خلاف ورزی پر دونوں سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں یا کوئی ایک سزا بھی دی جاسکتی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کو پاکستان کا پہلا مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیجیٹل صوبہ بنانے کے لیے حکومت اور ہواوے کے درمیان معاہدہ

شنگھائی، چین (نوپ نیوز انٹرنیشنل ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے دورۂ چین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے