کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان، سیکریٹری اصغر عظیم، سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان، نائب صدور محمود ریاض، منصور علی بیگ سیکریٹری فنانس ارشاد علی، جوائنٹ سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی، سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد سمیت ارکان ایگزیکٹو کمیٹی اور تمام ممبران نے سجاس کے بانی ممبر اور مجلس عاملہ کے رکن، روزنامہ سچل سے وابستہ (سابقہ رپورٹر روزنامہ عوام) رکن کراچی پریس کلب شاہدعلی خان سے ان کے بڑے بھائی”تنویر علی خان” کے انتقال پر اور سجاس کے ممبر روزنامہ اوصاف کے اسپورٹس رپورٹر، شاہ زہب خرم سے ان کی”ممانی” کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ہے، سجاس کی مجلس عاملہ نے اپنے مشترکہ بیان میں انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اللہ پاک مرجوم اور مرحومہ کی معغفرت فرمائے انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے (آمین)، شاہد علی خان اور شاہ زیب خرم سمیت اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، دریں اثناء پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر اور (اے آئی پی ایس) ایسوسی ایشن انٹرنیشنل پریس آف اسپورٹس (ایشیاء) کے سیکریٹری امجد عزیز ملک، سیکریٹری (پی ایس ڈبلیو ایف) زاہد فاروق ملک سمیت فیڈریشن کی مجلس عاملہ نے بھی شاہد علی خان اور شاہ زیب خرم سے اظہار تعزیت کی ہے اور مرحوم و مرحومہ کے لئے معغفرت کی دعا کی ہے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: سندھ میں ایک بار پھر امن خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے، کراچی، گھوٹکی لاڑکانہ میں دہشتگردی واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ حلیم عادل شیخ
https://www.nopnewstv.com/a-conspiracy-is-being-hatched/