تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ٹڈی دل کی طرح سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے عوام کے وسائل کو نقصان پہنچایا ہے۔ حلیم عادل شیخ

ٹڈی دل کی طرح سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے عوام کے وسائل کو نقصان پہنچایا ہے۔ حلیم عادل شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر میڈیا کے لئے اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دو روز سے افسردہ ہیں کورونا سے ہونے والی اموات المناک ہیں۔ ایک مسیحا جب اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھا تو ان کے پاس پی پی ای مکمل نہیں تھی۔ جبکہ این ڈی ایم نے سندھ کو ایک لاکھ 48 ہزار پی پی ایز دی چکا ہے۔ ایک مسیحا ڈاکٹر فرقان دو گھنٹے تک ایمولنس میں وینٹیلیٹر ملنے کا انتظار کرتا رہا لیکن دو دن تک نہیں دیا گیا۔ آج سندھ کے سولہ اضلاع کے ہسپتالوں میں وینٹیلیٹر موجود ہی نہیں ہے۔ گزشتہ 12 سالوں میں 15 ہزار ارب کا بجٹ تھا 2011 سے 18 ترمیم بھی ہے گزشتہ سال 140 ارب صحت کا بجٹ تھا، اتنا بجٹ ہونے کے باوجود بھی وینٹیلر نہیں خریدے گئے نہ ہسپتال بہتر ہوئے۔ پورے سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں 384 وینٹیلیٹر ورکنگ حالت میں بتائے جارہے ہیں۔ سندھ کے پرائیوٹ ہسپتالوں میں 305 وینٹیلیٹر بتائے جارہے ہیں۔ 689 ٹوٹل ہوتے ہیں جس میں سے کراچی کے اندر سرکاری ہسپتالوں میں 233 پرائویٹ ہسپتالوں میں 305 وینٹیلیٹر ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں وینٹیلیٹر ہونے کے باوجود اگر ڈاکٹر فرقان کو وینٹیلیٹر نہیں ملا۔ یہ سندھ حکومت کی نااہلی ہے صرف خوف پھیلایا جارہا ہے۔ ایک مسیحا کو وینٹیلیٹر نہ دے سکے وزیر اعلی مگر مچھ کے آنسوں نکالتے ہیں۔ تحقیقات تو سندھ کے حکمرانوں کے خلاف ہونے چاہیے جنہوں نے رونا دھونا مچایا ہوا تھا۔ ایک وزیر کہتا ہے پانچ لاکھ خاندانوں کو راشن دیا وزیر اعلی کہتے ہیں ساڑے تین لاکھ لوگوں کو دیا۔ لیکن راشن تو آن گراؤنڈ کسی کو نہیں ملا عوام آج بھی سراپا احتجاج ہیں۔ تین مئی کو سندھ میں 18 مریض وینٹیلیٹر پر تھے 2 مئی کو 16 تھے۔ جس نے ڈاکٹر نے وینٹیلیٹر مانگا اس دن صرف 18 لوگ وینٹیلیٹر پر تھے لیکن پھر بھی مسیحا کو وینٹیلیٹر نہیں ملا۔ مراد علی شاہ اس کا جواب دیں اتنے وینٹیلیٹر کاغذوں میں ہونے کے باوجود کیوں نہیں ڈاکٹر کو وینٹیلیٹر ملا وزیر اعظم سے کہوں گا جس طرح ٹڈی دل فصلوں کو تباہ کرتا ہے اسی طرح پیپلز پارٹی دل نے سندھ کو تباہ کیا ہے۔ ڈاکٹر فرقان کے واقعے پر بڑے پیمانے پر انکوائری کی جائے۔ وزیر اعلی بڑے کمروں میں بیٹھ کر پریس کانفرنس کر کے جھوٹے دعوے کرتے ہیں۔ ہم عوام میں جاتے ہیں جاتے رہیں گے عوام کے مسائل کی آواز اٹھائیں گے۔ وزیر اعلی کو جب بھی موقعہ ملتا ہے خوف و ہراس پھیلاتے ہیں۔ ایک سازش کی تحت پاکستان کی معیشیت کو تباہ کیا جارہا ہے۔ وفاق کی طرف سے 8 لاکھ سے زیادہ سرجیکل ماسک جس میں این 95 دو لاکھ تیس ہزار شامل ہیں دیئے گئے۔ 77 ہزار ٹیسٹنگ کٹس کے ساتھ دیگر ساز سامان بھی دیا گیا ہے۔ اتنا کچھ ملنے کے باوجود اتنی نااہلی کیوں وزیر اعلی کو جواب دینا پڑے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: کراچی کی تاجر برادری کے حوالے سے سندھ حکومت کی جانب سے تاحال کوئی فیصلہ نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ حماد پونا والا صدر آل سٹی تاجر اتحاد
https://www.nopnewstv.com/sindh-government-has-not-yet-made-any/

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے