کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان، سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی سمیت تمام عہدیداروں، مجلس عاملہ اور تمام ممبران نے سجاس کے ممبر K21 سے وابستہ سینئر اسپورٹس جرنلسٹ و اینکر پرسن رفیق انصاری کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی ہے، ،مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ شب بعد نماز عشاء پاک کالونی کی “مسجد مقام محمود” میں اداکی گئی، بعد ازاں مرحوم کو میوہ شاہ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔
نماز جنازہ اور تدفین میں پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری محمد اصغر عظیم، سجاس کے سیکریٹری شاید عثمان ساٹی، ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان ذیشان حسین، ارشد وہاب، شہزادہ معین سابق صدر سجاس طارق اسلم، کراچی پریس کلب کے ممبران، کے یو جے کے عہدے داران حسن عباس، ناصر شریف، اعجاز خان سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کاشف فاروقی، کراچی پریس کلب کے سینئر رکن نصیر احمد، کرکٹ کمنٹیٹر منیر الحق، کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق جوائنٹ سیکریٹری جمیل احمد، رئیس احمد ، زون سیون کے مظہر اعوان افتخار الزمان، عارف وحید، اکرام اللہ خان، کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسلم خان، امپائر وسیم الدین اور ایس ایم ناصر، K21 نیوز چینل کے مالکان اور اسٹاف سمیت کھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات، دوست احباب اور عزیز واقارب کی بڑی تعداد موجود تھی۔ رفیق انصاری کی فاتحہ سوئم کا اہتمام 17 فروری بعد نماز جمعہ المبارک کو پاک کالونی کی “مقام محنود مسجد عقب کمال پیٹرول پمپ پاک کالونی” میں کیا گیا ہے۔ رفیق انصاری کئی ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہے، مختلف میڈیا ہاؤسز میں خدمات انجام دینے والے رفیق انصاری مقامی سطح پر کھیلوں کے فروغ میں ایک جدا گانہ مقام رکھتے تھے، وہ ایک محنتی اور انسان دوست شخصیت کے مالک تھے۔
Home / Home / سجاس کا اپنے ممبر سینئر اسپورٹس جرنلسٹ رفیق انجم انصاری کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا
Tags #PAKISTAN #SINDH #KARACHI #PASBAN PAKISTAN Dr.Ghulam Murtaza ذیشان حسین