تازہ ترین
Home / Home / حسین تحفہ ۔۔۔ تحریر : آمنہّ علی (ارگن بنگلہ گوجرانوالہ)

حسین تحفہ ۔۔۔ تحریر : آمنہّ علی (ارگن بنگلہ گوجرانوالہ)

اللہ تعالیٰ کی ذات انسان پر بہت مہربان ہے۔اس نے انسان کو دنیا میں اس قدر نعمتوں سے نوازا ہے کہ انسان پوری زندگی بھی شکر ادا کرتا رہے تو ان نعمتوں کے سامنے کم ہوگا۔ اللہ تعالیٰ کی ایسی ہی خوبصورت نعمت ایک انمول تحفہ والدین ہیں۔ والدین اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہیں۔اگر دنیا میں کوئی انسان سے بے غرض محبت کرسکتا ہے تو وہ والدین ہیں۔ بچے کی پیدائش سے لےکر ساری زندگی والدین ایک سایہ دار درخت کی طرح اپنے بچوں پر چھاؤں بنے رہتے ہیں۔انھیں وقت اور حالات کی دھوپ سے بچانے کی کوشش میں خود جلتے رہتے ہیں۔جیسے کوئی نازک کلی کو سنھبال کر رکھتا ہے کہ کہیں دھوپ میں مرجھا نہ جائے کوئی سخت ہاتھوں سے مسل نہ دے ایسے ہی والدین اپنی اولاد کا خیال رکھتے ہیں۔لیکن جب اولاد بڑی ہوتی ہے تو وہ ساری قربانیاں وہ ساری مشکلات جو والدین اپنی اولاد کےلئے اٹھائی ہوتی ہیں وہ بھول جاتی ہے اور اپنی زندگی میں اس قدر مصروف ہوجاتی ہے کہ کبھی والدین کی خیریت معلوم کرنے کا بھی خیال نھیں آتا۔ اللہ تعالیٰ نے والدین کے دل میں ایسی شفقت رکھی ہے کہ اولاد کی اتنی بے رخی کے باوجود بھی وہ اپنی اولاد کو برا بھلا نھیں کہتے بلکہ ان کی بہتری کےلئے ہی دعائیں کرتے ہیں۔ مگر ایسا کرتے ہوئے اولاد یہ کیوں نھیں سوچتی کہ کل کو اگر ان کے بچوں نے بھی ان کے ساتھ ایسا ہی کیا تو تب ان کے دل پر کیا بیتے گی؟ تب جگر پاش پاش نھیں ہوگا؟ تب کلیجہ چھلنی نھیں ہوگا؟ یقیناً ہوگا کیونکہ انسان تب تک اندازہ نھیں کر سکتا جب تک خود پہ نہ بیتے۔ لیکن اس وقت پچھتاوے کے سوا کچھ ہاتھ نھیں آتا۔اس لیے ابھی وقت ہے والدین کی قدر اور ان کی عزت کرنے کا۔ ابھی قدر کر لیں اور جنت کو پالیں۔ارشاد باری تعالیٰ ہے:
"اور کہو اے رب ان دونوں پر رحم فرما جیسا کہ انھوں نے بچپن میں مجھ پالا۔”
اللہ تعالیٰ نے یہ خوبصورت دعا مسلمانوں کو سکھائی ہے۔والدین کے حق میں ہمیشہ یہ دعا کرتے رہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو!

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ سے بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی ملاقات، سندھ انسٹیٹیوٹ آف میوزک اینڈ پرفارمنس آرٹ جامشورو کے دورے کی دعوت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے