تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کے ڈی اے آفیسرز کلب میں ممبران اور ان کی فیملیز کے لیے شاندار بفیٹ ڈنر، ہفتہ وار سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان

کے ڈی اے آفیسرز کلب میں ممبران اور ان کی فیملیز کے لیے شاندار بفیٹ ڈنر، ہفتہ وار سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) کے ڈی اے آفیسرز کلب میں یونائٹڈ آفیسرز پینل (لیبر ڈویژن) کے چیف پیٹرن عمران جعفری کی ہدایت پر صدر کمال احمد صدیقی، جنرل سیکریٹری نوید انور صدیقی اور مینجنگ کمیٹی کے زیرِ اہتمام کلب کے ممبران اور ان کی فیملیز کے لیے شاندار بفیٹ ڈنر کا اہتمام کیا گیا تقریب میں ممبران اور ان کے اہلِ خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ بچوں کی تفریح کے لیے مفت جمپنگ کیسل اور فیس پینٹنگ کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا۔ شرکاء کے لیے 25 سے زائد معیاری اور لذیذ ڈشز پیش کی گئیں، جنہیں حاضرین نے خوب سراہا۔

تقریب کے دوران اعلان کیا گیا کہ ممبران کے بھرپور تعاون اور حوصلہ افزائی کے پیشِ نظر بفیٹ ڈنر کا یہ سلسلہ ہر ہفتہ اور اتوار رات 8 بجے سے 12 بجے تک باقاعدگی سے جاری رکھا جائے گا، جبکہ ممبران پیر سے جمعہ تک ایڈوانس بکنگ بھی کرا سکیں گے اس موقع پر ادارہ ترقیات کراچی کے سینئر افسران بھی اپنی فیملیز کے ہمراہ شریک ہوئے۔ مینجنگ کمیٹی نے کامیاب انعقاد پر ممبران کے تعاون اور اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ بھی معیاری اور یادگار تفریحی سرگرمیوں کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

روہڑی میں شراب اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 192 بوتلیں برآمد، دو ملزمان گرفتار

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے