Home / اہم خبریں / کراچی میں پہلی "لائف بوائے فٹبال چیمپئن شپ” کا انعقاد لیاری کے کاکری گراؤنڈ میں 8 جولائی سے ہو گا

کراچی میں پہلی "لائف بوائے فٹبال چیمپئن شپ” کا انعقاد لیاری کے کاکری گراؤنڈ میں 8 جولائی سے ہو گا

کراچی، (اسپورٹس رپورٹ) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے موقع پر پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے پہلی مرتبہ "لائف بوائے فٹبال چیمپئن شپ” کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو 8 سے 19 جولائی تک کراچی کے تاریخی لیاری کاکری گراؤنڈ میں کھیلی جائے گی۔ چیمپئن شپ میں 16 مقامی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی، جبکہ اس ایونٹ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا، مقامی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا اور ملک میں فٹبال کلچر کو فروغ دینا ہے۔

چیمپئن شپ کے سیمی فائنل اور فائنل کے موقع پر شائقین نہ صرف دلچسپ مقامی مقابلوں سے لطف اندوز ہوں گے بلکہ اسی مقام پر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنلز اور گرینڈ فائنل کی لائیو اسکریننگ بھی کی جائے گی اسپورٹس اِن پاکستان کے اشتراک سے منعقد ہونے والا یہ ایونٹ لیاری کو ایک بار پھر فٹبال سرگرمیوں کا مرکز بنائے گا اور کھیل کے ذریعے نوجوانوں اور مقامی کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کی سندھ اسمبلی آفس میں ممبر خاور حسین کی پہلی برسی کی دعائیہ تقریب

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کے متحرک رکن اور سینئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے