تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مراد میمن گوٹھ گرلز کالج اور بلوچ لائبریری منصوبوں میں بے ضابطگیوں کا نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

مراد میمن گوٹھ گرلز کالج اور بلوچ لائبریری منصوبوں میں بے ضابطگیوں کا نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ ندیم الرحمٰن میمن نے ملیر میں زیر تعمیر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مراد میمن گوٹھ اور شہید غلام مرتضیٰ بلوچ لائبریری و آڈیٹوریم ہال کے منصوبوں میں مالی بے ضابطگیوں، غیر معمولی تاخیر اور قواعد کی خلاف ورزیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار افسران اور متعلقہ ٹھیکیدار کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔ جائزہ اجلاس میں انکشاف ہوا کہ گرلز کالج منصوبے میں تعمیراتی پیش رفت کے مقابلے میں ایڈوانس ادائیگیاں کی گئیں، جبکہ منصوبے پر 60 فیصد کام کے باوجود زیادہ تر فنڈز خرچ ہو چکے ہیں۔ سیکریٹری نے سابق ایگزیکٹو انجینئر مقصود علی شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کرنے، ریکارڈ کی مکمل جانچ اور سپرا قوانین کے تحت کارروائی کی ہدایت کی۔

اجلاس میں شہید غلام مرتضیٰ بلوچ لائبریری و آڈیٹوریم منصوبے پر بھی شدید غفلت سامنے آئی، جہاں 40 فیصد پیش رفت کے باوجود کروڑوں روپے خرچ کیے جا چکے ہیں اور تعمیراتی کام بند ہے۔ سیکریٹری ندیم میمن نے دونوں ٹھیکیدار کمپنیوں کو 15 روز میں جواب جمع کرانے، کام فوری بحال کرنے اور بصورت دیگر بلیک لسٹ کرنے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے گرلز کالج منصوبے کی سیکیورٹی رقم ضبط کرنے، لائبریری منصوبے میں دیے گئے سیکیورڈ ایڈوانس کی وصولی کے لیے قانونی اقدامات اور دونوں منصوبوں کی سخت نگرانی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فنڈز میں بے ضابطگی اور ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز، قومی اسکواڈز کا اعلان بابر اعظم قیادت کریں گے

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان مینز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے