محراب پور (رپورٹ: محمد علی ملک) پیر شیر شاہ روڈ پر صحافی راحیل اسلم کے بھائی شرجیل انصاری کی کریانہ دکان سے مسلح شخص کی ڈکیتی کی گئی، نامعلوم مسلح شخص نے مزاحمت پر دکاندار کو زخمی کردیا جبکہ دکاندار کے شور مچانے اور علاقہ مکینوں کے آجانے کے باعث اپنی موٹرسائیکل جائے وقوع پر ہی چھوڑ کر فرار ہوگیا جسے محراب پور پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا، شرجیل انصاری کو ابتدائی رپورٹ داخل کرنے کے بعد طبی امداد کیلئے تعلقہ ہسپتال محراب پور منتقل کردیا گیا، ایس ایچ او محراب پور قربان کلوڑ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ملزم کی موٹرسائیکل پر نمبر لگا ہوا ہے جس کی بنیاد پر اس کے مالک کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کی جائیگی دوسری جانب پریس کلب ایوان صحافت کے شہزاد مغل نے رابطہ کرنے پر کہا کہ صحافی کے بھائی سے ڈکیتی کی واردات افسوسناک ہے پولیس فوری طور پر ملزم کو گرفتار کرے بصورت دیگر صحافی برادری احتجاج پر مجبور ہوگی۔