Home/اہم خبریں/مولانا فضل الرحمان عوام کی امنگوں کی ترجمانی کر رہے ہیں۔ 26 مارچ کو سندھ سے اسلام آباد مارچ میں تاریخی شرکت کریں گے۔ سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری
مولانا فضل الرحمان عوام کی امنگوں کی ترجمانی کر رہے ہیں۔ 26 مارچ کو سندھ سے اسلام آباد مارچ میں تاریخی شرکت کریں گے۔ سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری
سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر میں جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی سیکریٹری جنرل سینٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے خصوصی شرکت کی، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے اراکین اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی، سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ جے یوآئی نے ہر دور میں ظلم و جبر کا مقابلہ کیا ہے۔ ہم آئینی اداروں کی بقا اور حریت کی جدوجہد کرتے رہیں گے۔ جے یو آئی کے کارکن اور عوام کمر بستہ اور تیار ہیں۔ مولانا فضل الرحمان عوام کی امنگوں کی ترجمانی کر رہے ہیں۔ 26 مارچ کو سندھ سے اسلام آباد مارچ میں تاریخی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ 26 مارچ کو وادی مہران مثالی عوامی شرکت سے نئی تاریخ رقم کرے گا۔ ذمہ داران و کارکنان مہنگائی کیخلاف مارچ کی تیاریاں تیز کریں۔ حکومت عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہوچکی ہے۔ عوام کو رابطہ مہم کی ذریعے حقوق کی جدوجہد کیلئے مائل کریں گے۔ اجلاس میں عوام کو متبادل فراہم کئے بغیر عوامی آبادیوں کی مسماری پر شدید اظہار افسوس کیا گیا، علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ صرف آبادیوں کے انہدام کا نہیں بلکہ پہلے متبادل فراہمی کا تھا۔ جب تک متبادل فراہم نہیں کیا جاتا ہم مزید آبادیوں کو مسمار ہونے نہیں دیں گے۔ اجلاس میں مرکزی نائب امیر مولانا عبد القیوم ہالیجوی، مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری و دیگر نے بھی شرکت کی۔