خضدار (رپورٹ: حمیر قاضی) خضدار میں سڑک کنارے بم دھماکے میں 4 افراد زخمی ہو گئے، دھماکہ خیز مواد سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
![]()