تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بجلی کی قیمت میں اضافے سے صنعتوں کے مسائل سنگین ہو جائینگے، بجلی مزید مہنگی ہونے سے برآمدات متاثر ہوں گی۔ سلیم الزماں صدر کاٹی

بجلی کی قیمت میں اضافے سے صنعتوں کے مسائل سنگین ہو جائینگے، بجلی مزید مہنگی ہونے سے برآمدات متاثر ہوں گی۔ سلیم الزماں صدر کاٹی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر سلیم الزماں، سینئر نائب صدر ذکی احمد شریف اور نائب صدر نگہت اعوان نے حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں ہونے والا اضافہ فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ جاری ہونے والے بیان میں کاٹی کے صدر سلیم الزماں کا کہنا تھا کہ کراچی کی تاجر و صنعتکار برادری پہلے ہی بجلی، گیس، پیٹرول اور دیگر کے نرخوں کے حوالے سے شدید تحفظات رکھتی ہے اور اب بجلی کے نرخوں میں اضافہ صنعتوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی صنعتیں روز بروز بڑھتی ہوئی کاروباری اور پیداواری لاگت کے شدید دباؤ میں ہیں، اس پر بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ ہمارے مسائل کو سنگین کردے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی صنعتیں پہلے ہی خطے میں مہنگی ترین بجلی خرید رہی ہیں جس کے باعث برآمداتی مارکیٹ کی مسابقت میں ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں، بجلی مزید مہنگی ہونے سے ملکی برآمدات میں اضافے کے امکانات مزید محدود ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے کے اس فیصلے سے صارفین پر تقریباً 200 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ مستقل بینادوں پہ گیس، بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےکے باعث نہ صرف پیدواری عمل میں کمی آئے گی بلکہ برآمداتی ہدف بھی شدید متاثر ہوں گی۔ کاٹی کے صدر سلیم الزماں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ اس اضافے پر نظر ثانی کرتے ہوئے فوری نوٹس لیا جائے اور کراچی کے گھریلو، صنعتی اور کاروباری صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے