تازہ ترین
Home / اہم خبریں / رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کورنگی میں خواتین کے ساتھ ڈکیتی اور لوٹ مار کے واقعے سے متعلق پولیس کی کارکردگی پر برہم

رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کورنگی میں خواتین کے ساتھ ڈکیتی اور لوٹ مار کے واقعے سے متعلق پولیس کی کارکردگی پر برہم

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے گزشتہ روز کورنگی کراسنگ پر خواتین کے ساتھ لوٹ مار و ڈکیتی کا واقعہ پیش آنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا واقعے سے متعلق رکن سندھ اسمبلی نے ایس ایس پی ملیر سے رابطہ کیا اور صورتحال سے آگاہ کیا رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ شہر میں ڈبل سواری بند کردی گئی لیکن ڈاکو راج بند نہ ہوسکا شہر میں لاک ڈاؤن کا فائدہ جرائم پیشہ عناصر اٹھارہے ہیں شہر میں جگہ جگہ ناکے لگے ہیں ڈبل سواری پر پابندی کے باوجود بھی واقعات میں کمی نہیں آئی پولیس کی ناک کے نیچے عوام کے ساتھ لوٹ مار کی جارہی ہے مگر ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا علاقہ تھانے، ڈی آئی جی، ایڈیشنل آئی جی و دیگر کو متعدد بار شکایات درج کرواچکے ہیں انہوں نے کہا کہ اسے قبل لاک ڈاؤن کے دوران کورنگی میں لوٹ مار کے واقعات منظر عام پر آئے قائد آباد لانڈھی میں بھی سُپر اسٹور کو لوٹنے کی کوشش کی گئی پولیس کی رٹ عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ ہمیں مجبور کیا جارہا ہے کہ ہم سڑکوں پر احتجاج کریں ایس ایس پی ملیر کی جانب سے بڑھتے ہوئے جرائم کے واقعات کے خلاف ایکشن لینے کی یقین دہانی کروائی گئی۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: سندھ کے 11 اضلاع میں کورونا نہیں ہے، یا تو انکے پاس سہولت نہیں ہے 11 اضلاع میں ٹیسٹ کی یا وہاں کورونا نہیں ہے۔ قائد حزب اختلاف سندھ فردوس شمیم نقوی
https://www.nopnewstv.com/n-11-districts-o…ere-is-no-corona/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کو پاکستان کا پہلا مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیجیٹل صوبہ بنانے کے لیے حکومت اور ہواوے کے درمیان معاہدہ

شنگھائی، چین (نوپ نیوز انٹرنیشنل ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے دورۂ چین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے