کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما طاہر ملک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کچھ حلقوں کو یہ غلط فہمی ہے کہ جلد عمران خان کی جگہ بلاول بھٹو زرداری کو لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے حواری بلاول جیسے نا تجربہ کار اور سیاسی نابالغ کو اتنے بڑے خواب دکھانا بند کردیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول اپنے دادا کے نام لیتے ہوئے شرماتے ہیں جنہوں نے ان کے نانا بھٹو کی پھانسی پر مٹھائی بانٹی اور پھانسی دینے والے ضیاء الحق کو اجرک پہنائی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول پہلے سندھ پر توجہ دیں جہاں اس وقت بھی عملی طور پر ان کے والد اور پھوپی حکومت چلا رہے ہیں جو غریبوں کو راشن دینے کے نام پر بھی آٹھ ارب روپے کھا گئے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں صحت کے شعبے کو 8 ارب روپے سالانہ ملتے ہیں وہ کہاں خرچ ہوتے ہیں پہلے اس کا حساب دے دیجئے۔ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں پورے ملک کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ان کے پھوپھا فضل اللہ پیچوہو سیکریٹری صحت تھے ان کے سامنے وزیر صحت اور وزیر اعلی کی کوئی حیثیت نہیں تھی۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی دوسری پھوپھی عذرا پیچوہو وزیر صحت بنی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی و زرداری انہیں بینظیر بھٹو کا بیٹا ہونے کو کیش کرانا چاہتی ہے لیکن وہ بھول گئے کہ بینظیر بھٹو نے طویل اور عملی جدوجہد کے بعد یہ مقام حاصل کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی 22 سال کی طویل عملی جدوجہد ہے اور وہ اس ملک کے عوام کی آخری امید ہیں جو خود ایماندار ہیں اور اس ملک کی کرپٹ مافیا سے جنگ کر رہے ہیں۔ اسی لیئے کراچی سمیت پورے ملک کے عوام ان کے ساتھ ہیں۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: صحافیوں کو ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔ کے یو جے دستور
https://www.nopnewstv.com/journalists-shou…be-exempted-from/