تازہ ترین
Home / اہم خبریں / صحافیوں کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی سے استشنی دیا جائے۔ سجاس کا مطالبہ

صحافیوں کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی سے استشنی دیا جائے۔ سجاس کا مطالبہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان، سیکریٹری اصغر عظیم، سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان، نائب صدور محمود ریاض، منصور علی بیگ سیکریٹری فنانس ارشاد علی، جوائنٹ سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی، سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد سمیت ارکان ایگزیکٹو کمیٹی نے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے صحافیوں پر بھی ڈبل سواری کی پابندی کا اطلاق کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے محکمہ داخلہ سے حکم نامہ فوری طور واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، سجاس نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عامل صحافیوں کو پہلے ہی تنخواہوں میں کٹوتیوں، کئی کئی ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور دیگر گھمبیر مالی مسائل کا سامنا ہے جبکہ اکثریت کے پاس ذاتی سواری نہ ہونے کے باعث ان حالات میں اپنی پروفیشنل ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے اپنے ساتھی صحافیوں کے ساتھ دفتر آرہے ہیں اور اسی طرح اپنی اسائنمنٹ پر بھی یہ سہولت استعمال کر رہے ہیں تاہم محکمہ داخلہ سندھ نے نیا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے صحافیوں سے یہ استثناء واپس لیتے ہوئے ان پر ڈبل سواری کی پابندی عائد کر دی ہے، سجاس کا کہنا ہے کہ ڈبل سواری کی پابندی کی وجہ سے سیکڑوں صحافیوں کو دفتر اور اسائنمنٹ پر آنے جانے میں بڑی مشکلات کا سامنا ہوگا، ڈبل سواری کی پابندی کی وجہ سے کئی صحافیوں کی نوکریاں ختم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، سجاس فوری طور پر حکم نامہ واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔ 

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: پیپلز پارٹی کے کچھ حلقوں کو یہ غلط فہمی ہے کہ جلد عمران خان کی جگہ بلاول بھٹو زرداری کو لایا جا رہا ہے۔ طاہر ملک مرکزی رہنما پی ٹی آئی
https://www.nopnewstv.com/pti-leader-tahir…s-said-that-some/

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے