تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مون سون بارشوں سے نمٹنے کی تیاریاں۔ کمشنر کراچی کے احکامات۔ کمشنر کراچی کی ہدایت پر تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں مشقیں کی گئیں

مون سون بارشوں سے نمٹنے کی تیاریاں۔ کمشنر کراچی کے احکامات۔ کمشنر کراچی کی ہدایت پر تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں مشقیں کی گئیں

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کمشنر کراچی نوید شیخ کی ہدایت پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، بلدیہ عظمی، ضلعی بلدیات اور کے الیکٹرک سمیت متعلقہ اداروں نے جمعرات کو متوقع مون سون بارشوں سے نمٹنے کے لئے اپنی اپنی تیاریوں کی مشقیں کیں۔ تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں ان مشقوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایایت دیں۔ اس سے قبل کمشنر کراچی نوید احمد شیخ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مشقیں کرنے کے احکامات دیے، انھوں نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ پنے اپنے ضلع میں واٹر بورڈ، بلدیہ عظمی، ضلعی بلدیات الیکٹرک اور دیگر اداروں کو متوقع مون سون بارشوں سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لیں انھیں پابند کریں کہ وہ مشقین کریں اور ان مشقوں کا معائنہ کریں۔ جمعرات کو مختلف علاقوں میں ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں مشقیں کی گئیں انھوں نے اس موقع پر مشینری کا معائنہ کیا متعلقہ اداروں کے عملہ کی کارکردگی اور ریسپانس ٹائم چیک کیا۔ کمشنر نے کہا ان مشقوں کا مقصد بارشوں سے نمٹنے کی تیاری کو بھرپور اور بہتر بنانا ہے انھوں نے کہا کہ ان مشقوں سے بارشوں کے نقصانات سے شہریوں کو محفوظ بنانے کی کوششوں کو موثر بنانے میں مدد ملے گی، کمشنر کراچی نوید احمد شیخ نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی کہ وہ یقینی بنائیں کہ پانی کی نکاسی کے کام میں حائل ہر قسم کی رکاوٹ دور ہوں، انھوں نے برساتی نالوں پر چوک پوائنٹس کی نشاندہی کرنے اور انھیں ختم کرنے کی ہدایت کی ۔ دریں اثنا تمام ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر کراچی کو مون سون بارشوں کے نقصانات سے بچنے کے لئے کی جانے والی مشقوں کے بارے میں تحریری طور پر آگاہ کیا اورر پورٹ پیش کیں انھوں نے تصاویر اورویڈیوز کمشنر کو بھیجیں کمشنر کو بتایا گیا کہ مختلف نشیبی شاہراہوں اور علاقوں میں ہر ممکنہ طور پر ڈی واٹرنگ پمپس اور دیگر ضروری مشینری نصب کر دیے گئے ہیں۔ اور مزید کوششیں کی جارہی ہیں مختلف اضلاع میں عارضی ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیںَ ڈپٹی کمشنر شرقی آصف جان صدیقی نے بتایا کہ نیپا چورنگی، ایکسپو سینٹر، حسن اسکوائر اور دیگر نشیبی شاہراہوں پر پانی کی نکاسی کے انتظامات چیک کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد علی سوڈھر نے بھی رپورٹ پیش کر دی ہے انھوں نے بتایا کہ وزیر مینشن پر برساتی پانی کی نکاسی کے انتظامات کر لئے گئے ہیں عملہ متعین کر دیا گیا ہے انھوں نے بتایا کہ آئی آئی چندریگر روڈ، بلاول چورنگی، میٹرو پول، برنس روڈ، پر پانی کی نکاسی کے انتظامات کر لئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر غربی شہریار گل میمن نے اپنی رپورٹ میں کمشنر کو آگاہ کیا کہ یوسف گوٹھ کے متوقع متاثرہ مکینوں کی بحالی کے لئے عارضی ریلیف کیپمس کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

فارم 47 سے بنی جعلی حکومت کسانوں کا استحصال کر رہی ہے

کھاد، بجلی اور ڈیزل بہت زیادہ مہنگا ہو گیا ہے، کسان انتہائی پریشان ہے جعلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے