تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پٹرولیم مصنوعات میں کم از کم 30 سے 40 روپے فی لیٹر کمی کی جائے۔ اقبال ہاشمی چیف آرگنائزر پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی

پٹرولیم مصنوعات میں کم از کم 30 سے 40 روپے فی لیٹر کمی کی جائے۔ اقبال ہاشمی چیف آرگنائزر پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیف آرگنائزر اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اور کمی کرکے بلی چوہے کا کھیل کھیلنا بند کرے۔ پٹرولیم قیمتوں میں سراسر ظلم پر مبنی اضافہ، مکمل واپس لیا جائے۔ پٹرولیم مصنوعات میں کم از کم 30 سے 40 روپے فی لیٹر کمی کی جائے۔ اپنے دور حکومت میں بجلی کے بل جلانے والے پورے ملک کو مہنگائی کی آگ سے جلا رہے ہیں،عوام کے چولہے ٹھندے ہوئے تو حکومت کی نبض بھی ٹھنڈی ہوجائے گی۔ دنیا بھر میں پیٹرول پانی کے بھاؤ بک رہا ہے لیکن پی ٹی آئی حکومت نے پٹرولیم نرخوں میں قبل از وقت، اچانک اور ہوشربا اضافہ کیا جس کے نتیجے میں پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی، دیگر سیاسی و سماجی جماعتوں، عوامی حلقوں کی جانب سے آنے والے شدید رد عمل اور ملک کی عدالتوں میں اس سلسلے میں دائر کی جانے والی درخواستوں سے شرما کر اور گھبرا کر حکومت نے ایک قدم پیچھے ہٹ کر حاتم طائی کی قبر پر لات مارتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 سے 12روپے کمی کا عندیہ دیا ہے۔ یہ عوام سے ایک اور دھوکہ اور چالبازی ہے۔ عوامی احتجاج کو دبانے کا ایک اور ہتھکنڈہ ہے۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کا مطالبہ ہے کہ 10 سے 12 روپے کی کمی عوام نا منظور کرتے ہیں۔ عوام عدلیہ سے بھی استدعا کرتے ہیں کہ وہ پٹرولیم قیمتوں کے خلاف دائر کردہ آئینی درخواستوں پر روزانہ کی بنیادوں پر سماعت کر کے فوری فیصلہ دیں۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی، عدلیہ سے یہ بھی گذارش کرتی ہے کہ پٹرولیم بحران کی ذمہ دار ملٹی نیشنل کمپنیوں کو اوگرا کی جانب سے معمولی جرمانے ملک و قوم کے ساتھ گھناؤنا کھیل اور ناانصافی پر مبنی ہیں، اس کا فوری نوٹس لیا جائے۔ ملکی و قومی مفادات کو نقصان پہنچانے والی ان کمپنیوں پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں۔ پاسبان کے ضلعی صدور سے آن لائن اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اقبال ہاشمی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت دھوکہ دہی کے ذریعے وجود میں آئی اور آج بھی اسی روش پر قائم ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے تبدیلی کے نام پر ملک کا حلیہ بگاڑ دیا ہے اپنے انویسٹرز کو نوازنے کے لئے عوام کو مہنگائی کا شکار کردیا ہے۔ کراچی تڑپ رہا ہے، بلوچستان میں آگ بھڑک رہی ہے اور حکومت پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ و کمی کرنے میں مصروف ہے۔ دو نہیں، ایک پاکستان کا نعرہ بلند کرنے والوں نے سارا پاکستان داؤپر لگا دیا ہے۔ وزیر اعظم کی کسی شعبے پر گرفت نہیں اپنی نا اہلی کو لا علمی کے پردے میں چھپانے سے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ دنیا کے ساتھ چلنے کا بھاشن دینے والے وزیر اعظم عالمی معیار کے مطابق عوام کو ریلیف دینے کے لئے بھی فیصلے کریں۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: کاٹی کی جانب سے افتخار علی ملک کو سارک چیمبر کا صدر اور حاجی غلام علی کو نائب صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
https://www.nopnewstv.com/congratulates-on-assuming-the-post/

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے