Home / اہم خبریں / نیشنل بینک کی پلوشہ بشیر نے مسلسل دسویں مرتبہ نیشنل بیڈمنٹن چمپئین شپ کا ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کیا

نیشنل بینک کی پلوشہ بشیر نے مسلسل دسویں مرتبہ نیشنل بیڈمنٹن چمپئین شپ کا ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) نیشنل بینک کے شعبہ اسپورٹس کے گروپ ہیڈ شوکت محمود خٹک، ونگ ہیڈ ارشد حسین، عظمت اللہ خان اور دیگر نے پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیر اہتمام خیبرپختونخوا کے عبدالولی خان اسپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے تعاون سے 58 ویں نیشنل بیڈمنٹن چمپئین شپ میں انٹرنیشنل بیڈمنٹن کھلاڑی اور نیشنل بینک کی پلوشہ بشیر نے ریکارڈ دسویں مرتبہ ڈبلز کا ٹائٹل جیتنے پر مبارک باد پیش کی ہے درین اثنا پلوشہ بشیر نے اس کے علاوہ یوگنڈا انٹر نیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جوکہ یوگنڈا میں 2020 میں ہوا تھا اس میں کانسی کا تمغہ اور ساؤتھ ایشین گیمز میں بھی کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والی واحد وومن کھلاڑی ہیں جبکہ بیڈمنٹن میں عالمی سطح پر 147 ویں نمبر پر ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری اطلاعات سندھ کا ایس پی آر اے آفس کا دورہ، صحافیوں کے مسائل اور پیشہ ورانہ تربیت پر تبادلہ خیال

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری اطلاعات سندھ کاشف گلزار شیخ نے سندھ اسمبلی میں سندھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے