Home / اسلام آباد / نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنیکا فیصلہ، معیاد آج ختم ہو جائیگی

نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنیکا فیصلہ، معیاد آج ختم ہو جائیگی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزارت داخلہ نے نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، سابق وزیراعظم نواز شریف کے پاسپورٹ کی معیاد آج ختم ہو جائے گی۔ وزارت داخلہ کے حکام کا موقف ہے کہ نواز شریف عدالتی اشتہاری ہیں، ان کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کی جائے گی، اب اگر نواز شریف سفر کرنا چاہیں گے تو ان کو ایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹ کے ذریعے کرنا ہوگا۔ ایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹ کے حصول کیلئے انہیں وزارت خارجہ سے رجوع کرنا ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پاس سفارتی پاسپورٹ ہے، وزارت خارجہ کی سفارش پر وزارت داخلہ پاسپورٹ کی تجدید کرسکتی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری اطلاعات سندھ کا ایس پی آر اے آفس کا دورہ، صحافیوں کے مسائل اور پیشہ ورانہ تربیت پر تبادلہ خیال

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری اطلاعات سندھ کاشف گلزار شیخ نے سندھ اسمبلی میں سندھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے