تازہ ترین
Home / اہم خبریں / لاڑکانہ کے عوام کے حقوق کا تحفظ چاہتے ہیں۔ محبت علی کھوڑو جنرل سیکریٹری جے یو آئی ضلع لاڑکانہ

لاڑکانہ کے عوام کے حقوق کا تحفظ چاہتے ہیں۔ محبت علی کھوڑو جنرل سیکریٹری جے یو آئی ضلع لاڑکانہ

لاڑکانہ (رپورٹ: اعزاز احمد) جمیعت علماء اسلام کے رہنما محبت علی کھوڑو نے ایس ایس پی کے سامنے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ کے عوام کے حقوق کا تحفظ چاہتے ہیں، عوام کے حقوق کے لیے آخری دم تک جدوجہد جاری رکھیں گے، جے یو آئی مظلوم عوام کی آواز ہے، شہر کے اندر امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے شہری خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ضلعے کے اندر اکثر تھانوں کی حدود میں چوریوں اور ڈکیتی کی وارداتیں روز مرہ کا معمول بنی ہوئی ہیں، انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کے امن و امان پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ محبت علی کھوڑو نے ایس ایس پی لاڑکانہ سے مطالبہ کیا کہ کرپٹ اور نااہل سمیت سفارشی ایس ایچ اوز کو ہٹا کر ایماندار اور قابل افسران کو ایس ایچ او مقرر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے اندر جزا و سزا کا عمل تیز کر کے پولیس میں سے مجرموں کے سہولت کار کالے بھیڑیوں کا خاتمہ کرنا اور شہر کے اندر پولیس پیٹرولنگ بڑھانے سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی
https://www.nopnewstv.com/pakistans-first-eunuch-doctor ‎

محبت علی کھوڑو نے ایس ایس پی پر واضح کیا کہ جے یو آئی لاڑکانہ کے تاجروں یا عام شہریوں کی بیچینی کو مد نظر رکھتے ہوئے بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، لوٹ مار کا شکار بنے ہوئے شہریوں کا سامان واپس کروائیں، اگر لاڑکانہ واسیوں کو امن و امان فراہم نہ کیا گیا تو جے یو آئی مولانا ناصر خالد محمود سومرو کی صدارت میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی، ایس ایس پی لاڑکانہ کی طرف سے جے یو آئی کے رہنما محبت علی کھوڑو کو یقین دہانی کرائی کہ ضلع بھر میں امن و امان کی بحالی کیلئے آپ کی تجویزوں کو سامنے رکھتے ہوئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے اور لاڑکانہ واسیوں کی بیچینی کو ختم کیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد روایتی حریف بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی، (نوپ انٹرنیشنل اسپورٹس) متحدہ عرب امارات میں ہونے والی 3 میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے