تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے لیے پاکستان کی سب سے بڑی سپر اسٹار ماہرہ خان پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے لیے پاکستان کی سب سے بڑی سپر اسٹار ماہرہ خان پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے لیے پاکستان کی سب سے بڑی سپر اسٹار ماہرہ خان پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر، پی ایس ایل تھری اور پی ایس ایل سیزن فور کے بعد ماہرہ خان خان تیسری مرتبہ پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر، میڈیا اور فرینڈ ویلیو کے لحاظ سے سے پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز پشاور زلمی نے پاکستان کی سب سے بڑی شوبز سپر اسٹار ماہرہ خان کو پی ایس ایل سیزن چھ کے لیے برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے ماہرہ خان کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرنے کا اعلان اور پشاور زلمی فیملی میں خوش آمدید کہا۔ ماہرہ خان اس سے قبل پی ایس ایل سیزن تھری اور سیزن فور میں بھی پشاور زلمی کی ایمبیسڈر رہ چکی ہیں۔ پی ایس ایل سیزن فور میں پشاور زلمی کے مقبول اینتھم ہم زلمی میں بھی مائرہ خان جلوہ گر ہوئی تھیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے