Home / اہم خبریں / پہلا لیوک فرنانڈس تھری ایکس تھری باسکٹ بال ٹورنامنٹ اولڈ اسکول نے جیت لیا، مون اسٹار باسکٹ بال کلب کو شکست

پہلا لیوک فرنانڈس تھری ایکس تھری باسکٹ بال ٹورنامنٹ اولڈ اسکول نے جیت لیا، مون اسٹار باسکٹ بال کلب کو شکست

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کے بی بی اے کی اجازت سے پیٹرسن اسٹار اور عثمان کلب کے اشتراک سے منعقد ہونے والا عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ پر سینکڑوں شائقین کی موجودگی میں پہلا لیوک فرنانڈس میموریل منارٹی تھری ایکس تھری باسکٹ بال ٹورنامنٹ اولڈ اسکول کلب نے مون اسٹار کلب کو 10-17 پوائنٹس سے شکست دیکر جیت لیا، اس موقع پر شمسی اسپورٹس اکیڈیمی کے چیئرمین خالد جمیل شمسی مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں بیش قیمت انعامات تقسیم کئے اس موقع پر غلام محمد خان، طارق حسین اور دیگر موجود تھے خالد جمیل شمسی نے اس موقع پر اعلان کیا کہ اگلا ٹورنامنٹ شمسی اسپورٹس اکیڈیمی اسپانسر کرے گی اور اگر حکومت سندھ کراچی میں زمین دے دے تو وہ ایک ٹینس اکیڈیمی اور باسکٹ بال کورٹ اپنے ادارے سے تعمیر کرینگے انہوں نے ٹورنامنٹ آرگنائز کرنے پر ٹورنامنٹ سیکریٹری مائیکل ٹرنر اور کوآرڈینٹر رچرڈ بلیذے کو مبارک باد دی اس موقع پر کیتھولک کراچی کے پروکریٹر جانسن لیویوگر ڈلینو نے کے بی بی اے کا سینٹ پیٹرک چرچ انتظامیہ کی جانب سے کے بی بی اے کا تہہ دل سے اظہار تشکر کیا کہ انہون نے منارٹی کا اتنا اچھا ٹورنامنٹ آرگنائز کیا فائنل میں اولڈ اسکول کلب کی جانب سے راج کمار لکھوانی نے 7 پوائنٹ اسکور کئے جبکہ مون اسٹار کی جانب سے کینتھ جانسن نے 6 پوائنٹس اسکور کئے فائنل کے ریفریز ظفراقبال اور زاہد ملک تھے۔ درین اثناں آج پیر کو عالمی یوم خواتین پر کے بی بی اے کے زیر اہتمام بے نظیربھٹو شہید الیون اور شہید مریم مختار پائیلٹ آفیسر الیون کے درمیان نمائشی میچ کھیلا جائے گا اس موقع پر کے بی بی اے کی ایسوسی ایٹ سیکریٹری زعیمہ خاتون مہمان خصوصی ہونگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے