Home / اہم خبریں / وزیر اعظم کی اعتماد کے ووٹ میں شاندار کامیابی معاشی استحکا م کیلئے نیک شگون ہے۔ ایس ایم منیر

وزیر اعظم کی اعتماد کے ووٹ میں شاندار کامیابی معاشی استحکا م کیلئے نیک شگون ہے۔ ایس ایم منیر

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، صدر سلیم الزماں، سینئر نائب صدر ذکی احمد شریف اور نائب صدر نگہت اعوان نے وزیرا عظم عمران خان کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے اور اسے ملک کے معاشی استحکام کے لیے مثبت اشارہ قرار دیا ہے۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وباء میں ملکی معیشت اور صنعتوں کے استحکام کے لئے دوراندیشی سے فیصلے کیے جس کے مثبت معاشی اثرات برآمد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اقتصادی صورت حال میں ملک سیاسی غیر یقینی کا متحمل نہیں ہوسکتا، ان حالات میں وزیر اعظم کا پارلیمنٹ سے واضح برتری کے ساتھ اعتماد کا ووٹ لینے سے ملکی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مستحکم ہونے کا پیغام گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شاندار کامیابی معاشی استحکام کے لیے نیک شگون ہے۔ صدر کاٹی سلیم الزماں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے صنعتوں کو ریلیف فراہم کرنے اور برآمدات میں اضافے کے لیے بروقت فیصلے کیے ہیں جن کے مطلوبہ نتائج کے لیے ایسے اقدامات کا تسلسل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان سے وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا خوش آئند ہے جب کہ ملک کی بزنس کمیونٹی بھی وزیرا عظم کے پاکستان کو معاشی قوت کے وژن پر مکمل اعتماد اور یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعت، زراعت اور کاروبار کے فروغ کے لیے جامع پالیسی سازی اور مستقل مزاجی کے ساتھ ان پر عمل درآمد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اپنے اقدامات تیز کرنا ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ آئندہ بجٹ وزیر اعظم کے کاروبار اور عوام دوست ایجنڈے کا عکاس ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

حکومت سندھ 2025 تعمیر، ترقی اور عوامی فلاح کا نیا بیانیہ

حکومت سندھ 2025 تعمیر، ترقی اور عوامی فلاح کا نیا بیانیہ تحریر: محمد فاروق (راجپوت) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے