لاہور (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) نیشنل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے مرکزی سیکرٹریٹ میں مرکزی انفارمیشن سیکرٹری سید مبین الاسلام شاہ کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں بانی و مرکزی چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل اور مرکزی چیئرمین عوامی امن کمیٹی برائے انسانی حقوق چوہدری آصف محمود وڑائچ نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ سید ذیشان شاہ ہاشمی، میاں محمد فیاض، مہر جنید، بلال مغل، کاشف شیخ، محمد بلال یوسفی، حافظ فضل الرحمٰن، آغا حسنین جعفری، طیب اعوان اور محمد شہباز سمیت دیگر شخصیات بھی شریک ہوئیں، تقریب کے اختتام پر سید مبین الاسلام شاہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شرکاء نے سید مبین الاسلام شاہ کی درازی عمر اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر سید مبین الاسلام شاہ کا کہنا تھا میں نیشنل یونین آف جرنلسٹس نیشنل یونین آف کا بالخصوص بانی و مرکزی چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل کا دلی شکر گزار ہوں جنہوں نے میری سالگرہ کے موقع پر اس پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔ یہ تقریب میرے لیے عزت و افتخار کا باعث ہے اور میں اپنے تمام ساتھیوں، شرکاء اور معزز مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنی شرکت سے اس دن کو یادگار بنا دیا۔