تازہ ترین
Home / اسلام آباد / اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

اسلام آباد (رپورٹ , ذیشان حسین) اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ 2026 کوالیفائرز کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی انڈر 23 ٹیم کا تربیتی کیمپ جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو کی نگرانی میں یہ کیمپ چند روز مزید جاری رہے گا۔

کیمپ کے دوران جارج کاستانئیرا نے بطور ایسوسی ایٹ فٹنس کوچ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، جبکہ حتمی 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے۔

پاکستان کوالیفائرز میں اپنا پہلا میچ 3 ستمبر کو عراق کے خلاف کھیلے گا، دوسرا میچ 6 ستمبر کو میزبان کمبوڈیا کے خلاف ہوگا، جبکہ گرین شرٹس 9 ستمبر کو گروپ اسٹیج کا آخری میچ اومان کے خلاف کھیلیں گے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے