تازہ ترین
Home / اہم خبریں / عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے 153 رنز کی بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 237 رنز بنائے جو ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ عائشہ ظفر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 47 گیندوں پر ناقابل شکست 102 رنز اسکور کیے، جبکہ عالیہ ریاض، گل فیروزہ اور کپتان فاطمہ ثنا نے بھی جارحانہ انداز اپنایا۔

237 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے نہ ٹھہر سکی اور 84 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان فاطمہ ثنا نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے صرف 7 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سعدیہ اقبال اور نتالیہ پرویز نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ اس فتح کے ساتھ پاکستان نے نہ صرف سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی بلکہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی میں اپنی سب سے بڑی فتح کا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

پاکستان ویمنز کا زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ، گل فیروزہ اور صدف شمس کی ریکارڈ شراکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے ویمنز کے خلاف ون ڈے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے